مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11632
باب: بعض حضرات نے عورتوں کو جنازے کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے اور ان کے چیخنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
من رخص أن (تكون) المرأة مع الجنازة والصياح لا يرى به بأسا
١١٦٣٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن (أبي) (١) إسحاق عن (جبار) (٢) الطائي قال: شهدت جنازة أم مصعب بن الزبير وفيها ابن عباس على أتان له، فمر (وحاذى) (٣) عبد اللَّه بن عمرو وابن عمر وقال: فسمعوا أصوات صوائح، قال: ⦗٥٥٦⦘ قلت: يا (أبا) (٤) عباس (يُصنع) (٥) هذا وأنت هاهنا؟ قال: دعنا منك يا (جبار) (٦) فإن اللَّه أضحك وأبكى (٧).حضرت جبار الطائی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام مصعب بن زبیر کے جنازہ میں حاضر ہوا وہاں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی اپنی گدھی پر سوار موجود تھے۔ وہ گزرے اور حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے برابر آگئے۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے چلانے اور چیخنے والیوں کی آوازیں سنیں تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا : اے ابو العباس ! یہاں پر یہ ہو رہا ہے اور آپ پھر بھی یہاں موجود ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اے جبار ہم سے خود کو دور رکھو (ہم اس کے مکلف نہیں) بیشک اللہ تعالیٰ ہی ہنساتا ہے اور اللہ ہی رلاتا ہے۔