مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11629

باب: بعض حضرات نے عورتوں کا جنازہ کے ساتھ نکلنے کو ناپسند کیا ہے

في خروج النساء مع الجنازة، من كرهه؟

حدیث نمبر: 11629
١١٦٢٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن) (١) (عبد اللَّه) (٢) بن مرة عن مسروق قال: رأيته يحثو التراب في وجوه النساء في الجنازة و (يقول) (٣) لهن: ارجعن فإن رجعن مضى مع الجنازة وإلا رجع وتركها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق کو دیکھا وہ جنازہ میں عورتوں کے چہروں پر مٹی پھینکتے تھے اور ان کو کہتے تھے واپس لوٹ جاؤ۔ اگر وہ لوٹ جاتیں تو جنازہ میں شرکت کرتے ورنہ واپس ہوجاتے اور جنازہ میں شرکت نہ کرتے۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، ق]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (ويقول).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11629
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6300، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11625، 11622، ترقيم محمد عوامة: 11409»