مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من كره الركوب معها والسير أمامها باب: بعض حضرات نے جنازے میں سوار ہو کر اور اسکے آگے چلنے کو ناپسند سمجھا ہے
حدیث نمبر: 11590
١١٥٩٠ - حدثنا (جرير) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة: أيكره المشي خلف الجنازة؟ قال: لا، إنما يكره السير أمامها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے دریافت کیا، کیا جنازے کے پیچھے چلنا مکروہ ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ اس کے آگے چلنا ناپسندیدہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (كرير)، وفى بقية النسخ (جرير).