مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص في الركوب أمام الجنازة باب: بعض حضرات نے جنازے کے آگے سوار ہوکر چلنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11579
١١٥٧٩ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن سماك عن جابر قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ في جنازة ابن الدحداح وهو راكب على فرس وهو يتقوس (١) به ونحن حوله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ابن دحداح کے جنازے میں گھوڑے پر سوار دیکھا وہ چھوٹی چھوٹی چھلانگ لگا کر چل رہا تھا اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد تھے۔
حواشی
(١) في المسندين: يتوقص، أي يقارب الخطى.