مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11572
باب: جو شخص جنازے کے پیچھے چلنے کو پسند کرتا ہے
(من كان يحب المشي خلف الجنازة)
١١٥٧٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن ابن أبزى قال: كنت في جنازة وأبو بكر وعمر أمامها وعلي يمشي خلفها قال: فجئت إلى عليّ فقلت له: المشي خلفها أفضل أو المشي أمامها، فإني أراك تمشي خلفها وهذان يمشيان أمامها، قال: فقال لي: لقد علمنا أن المشي خلفها أفضل من أمامها مثل صلاة الجماعة على الفذ، ولكنهما يسيران ميسران يحبان أن ييسرا على الناس (١).حضرت ابن البزی فرماتے ہیں کہ میں جنازہ میں تھا، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر اس جنازہ کے آگے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ پیچھے چل رہے تھے۔ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا جنازے کے پیچھے چلنا افضل ہے یا آگے ؟ کیونکہ میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ پیچھے چل رہے ہیں اور یہ دونوں حضرات آگے چل رہے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہمیں معلوم ہے کہ جنازے کے پیچھے چلنا اس کے آگے چلنے سے ایسے ہی افضل ہے جیسے جماعت کی نماز اکیلے شخص کی نماز سے افضل ہے، لیکن وہ دونوں حضرات آسانی کیلئے آگے چل رہے ہیں۔ وہ لوگوں پر آسانی کو پسند کرتے ہیں۔