مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص في الأذان بالجنازة باب: بعض حضرات نے جنازے کے اعلان کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11551
١١٥٥١ - حدثنا محمد بن يزيد عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم: أنه كان لا يرى بأسًا أن يؤذن بالميت صديقه وقال: إنما كانوا يكرهون نعيًا كنعي الجاهلية أنعى فلانًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے مروی ہے کہ ابراہیم اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ مرنے کے بعد میت کے دوست کو اطلاع کی جائے۔ وہ فرماتے تھے کہ صحابہ کرام جاہلیت کی طرح اطلاع دینے کو ناپسند سمجھتے تھے کہ فلاں کو خبر دی جائے۔