مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في (الإذن) بالجنازة من كرهه باب: جنازہ کے اعلان کرنے کو مکروہ کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 11536
١١٥٣٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن أبي حيان عن أبيه قال: أوصى الربيع بن خثيم أن لا تشعروا بي أحدًا (و) (١) سلوني إلى (ربي) (٢) سلًّا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خیثم نے وصیت فرمائی، میرے (مرنے کی) کسی ایک کو بھی اطلاع نہ کرنا اور مجھے خفیہ طور پر (آرام سے) دفن کرنا۔
حواشی
(١) سقطة من [ص].
(٢) في [هـ]: (بي).