حدیث نمبر: 11532
١١٥٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا كان في جنازة أكثر السكوت وحدث نفسه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی جنازے میں شریک ہوتے تو زیادہ خاموش رہتے اور اپنے نفس سے ہم کلام رہتے۔