مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في وضع الرجل عنقه فيما بين عودي السرير باب: یہ باب اس بیان میں ہے کہ آدمی کو اپنی گردن تختہ کے دونوں پائوں کے درمیان رکھنا چاہئیں یا نہیں
حدیث نمبر: 11515
١١٥١٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (أبي) (١) إسحاق قال: رأيت أبا جحيفة في جنازة أبي ميسرة (أخذ) (٢) بقائمة السرير وجعل يقول: غفر اللَّه لك يا أبا ميسرة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جحیفہ کو حضرت ابو میسرہ کے جنازے میں دیکھا آپ نے چارپائی کے پائے کو پکڑ رکھا تھا اور فرما رہے تھے، اے ابو میسرہ اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ص]: (آخذًا).