مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11507

باب: دھونی دان کو میت کے ساتھ (پیچھے) لے جانے کا بیان

ما قالوا في الميت يتبع بالمجمر

حدیث نمبر: 11507
١١٥٠٧ - حدثنا هشيم عن ابن عون قال: غدونا على إبراهيم (النخعي) (١) فأخبرونا أنه مات ودفن (من) (٢) الليل، قال: فأخبرنا عبد الرحمن بن الأسود أنه ⦗٥٢٦⦘ أوصى أن لا (تتبعوا) (٣) جنازته بنار ولا تجعلوا عليه من اللبن العرزمي الذي يصنع من الكناسات.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ہم صبح کے وقت ابراہیم نخعی کے پاس تشریف لے گئے تو لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فوت ہوگئے ہیں اور رات کو دفن کر دئیے گئے ہیں، پھر ہمیں حضرت عبد الرحمن بن اسود نے بتلایا کہ انہوں نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کے پیچھے آگ لے کر مت آنا، اور میری قبر پر عرزمی (جگہ کا نام) کچی اینٹیں مت رکھنا جو کوڑے کرکٹ سے بنائی جاتی ہیں۔

حواشی
(١) سقط من: [ز، ص].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ص]: (يتبعوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11507
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11510، ترقيم محمد عوامة: 11290»