مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11460
باب: میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
ما قالوا في تحسين الكفن، ومن أحبه، (ومن رخص) في أن لا يفعل
١١٤٦٠ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا معاوية بن صالح قال: (حدثنا) (١) سعيد بن هانيء عن عمير بن الأسود (السكوني) (٢) أن معاذ بن جبل أوصى (امرأته) (٣) وخرج فماتت وكفناها في ثياب لها خلقان، فقدم (بعد أن رفعنا) (٤) أيدينا عن قبرها (ساعتئذ) (٥) فقال: (فيم) (٦) كفنتموها؟ قلنا: في ثيابها الخلقان، فنبشها وكفنها في ثياب جدد وقال: أحسنوا أكفان موتاكم فإنهم يحشرون فيها (٧).حضرت عمیر بن اسود السکونی سے مروی ہے کہ حضرت معاذ بن جبل نے اپنی اہلیہ کو وصیت فرمائی اور چلے گئے، ان کی اہلیہ انتقال کرگئی تو ان کو پرانے کپڑوں میں کفن دیا، اور جس وقت ہم ان کی قبر سے ہاتھ اٹھا کر (دفن سے) فارغ ہوئے ہی تھے آپ حاضر ہوئے اور پوچھا کس کپڑے میں اس کو کفن دیا ہے ؟ ہم نے عرض کیا پرانے کپڑوں میں، تو آپ نے اس کی قبر کھود کر اسے نکالا اور نئے کپڑوں میں کفن دیا اور فرمایا : اپنے مردوں کو اچھا اور عمدہ کفن دو بیشک وہ اس میں جمع کئے جائیں گے۔