مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في تحسين الكفن، ومن أحبه، (ومن رخص) في أن لا يفعل باب: میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 11459
١١٤٥٩ - حدثنا (بشر) (١) بن مفضل عن سلمة بن علقمة عن ابن سيرين قال: كان يحب حسن الكفن ويقال: إنهم يتزاورون في أكفانهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ کفن اچھا اور عمدہ ہو۔ اور فرماتے ہیں کہ بیشک وہ اپنے کفنوں میں ملاقات کرتے ہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (بشير).