مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في تحسين الكفن، ومن أحبه، (ومن رخص) في أن لا يفعل باب: میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 11458
١١٤٥٨ - حدثنا وكيع عن أبي العميس عن حبيب بن أبي ثابت عن (خثيم) (١) ابن عمرو أن (عبد اللَّه) (٢) بن مسعود أوصى أن يكفن في حلة (ثمنها) (٣) مائتي درهم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثم بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کو عمدہ پوشاک میں کفن دیا جائے جس کی قیمت دو سو درھم ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (خيثم).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [ز]: (ثمن).
(٤) مجهول؛ لجهالة خثيم بن عمرو.