مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11372
باب: میت کو کتنے کپڑوں سے کفن دیا جائے
ما قالوا في كم يكفن الميت؟
حدیث نمبر: 11372
١١٣٧٢ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه قال: كفن رسول اللَّه ﷺ في ثوبين صحاريين وبرد حبرة قال: وأوصاني أبي بذلك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو صحاری (عمان کے شہر صحار کے بنے ہوئے) کپڑوں میں اور ایک یمنی چادر میں کفن دیا گیا، راوی فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اس کی وصیت فرمائی تھی۔