مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في المسك في الحنوط من رخص فيه باب: مشک میں اور خوشبو میں بعض حضرات نے رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 11357
١١٣٥٧ - حدثنا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن المثنى بن سعيد عن قتادة قال: سألت سعيد بن المسيب عن المسك في حنوط الميت قال: لا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے دریافت کیا کہ میت کو مشک خوشبو لگا سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، پھر حضرت جابر بن زید سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بھی فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبد الرحيم).