مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت يسقط منه الشيء ما يصنع به باب: میت کے ناخن یا بال کاٹنے کے بعد ان کا کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 11271
١١٢٧١ - حدثنا غندر عن عثمان بن (غياث) (١) قال: سمعت الحسن يقول: يقلم أظفار الميت وشاربه إذا طال قال: قلت للحسن: يوضع معه قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے سنا کہ میت کے ناخن اور مونچھیں اگر بڑھی ہوئی ہوں تو کاٹی جائیں گی، میں نے حضرت سے دریافت کیا کہ ان کو اس کے ساتھ قبر میں رکھا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حواشی
(١) في [ز]: (عمار).