حدیث نمبر: 11253
١١٢٥٣ - حدثنا ابن مبارك وعبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: التمس علي من النبي ﷺ (ما يلتمس) (١) من الميت فلم يجده فقال: بأبي طبت حيًا (وطبت) (٢) ميتًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی دوسرے مردوں کی طرح استصفاء کیا لیکن کوئی چیز نہ نکلی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پاکیزہ زندہ رہے اور پاکیزہ حالت میں مرے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (التمس).
(٢) سقط من: [ح].