مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت يخرج منه الشيء بعد غسله باب: میت کو غسل دینے کے بعد اگر اس سے کچھ (گندگی) نکلے اس کا بیان
حدیث نمبر: 11248
١١٢٤٨ - حدثنا يزيد عن التيمي عن يونس في الميت يخرج منه الشيء بعد الغسل قال: يعاد عليه الغسل مرتين فإن خرج منه شيء أعيد عليه الغسل مرتين إلى (سبع) (١) مرات إلا أن يخافوا أن يسترخي فيفسد عليهم.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ میت کہ غسل دینے کے بعد اگر کچھ گندگی نکلے تو پھر دوبارہ غسل کا اعادہ کیا جائے گا یہاں تک کہ سات مرتبہ اسی طرح اعادہ کیا جائے گا، ہاں اگر خوف ہو کہ اس کے اعضاء ڈھیلے ہو کر فاسد ہوجائیں گے تو (پھر اعادہ نہیں کریں گے) ۔
حواشی
(١) في [ح]: (ثلاث).