مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11230
باب: غسل دیتے وقت میت کو کتنی مرتبہ دھویا جائے گا؟ اور جس پانی سے غسل دیا جا رہا ہے اس پانی میں کیا ملایا جائے گا؟
ما قالوا في الميت كم يغسل مرة؟ وما يجعل في الماء مما يغسل به؟
حدیث نمبر: 11230
١١٢٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم (قال) (١): يوضأ الميت وضوءه للصلاة (٢) (بماء ثم يغسل بسدر وماء) (٣) ثم يغسل بماء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں پہلے میت کو پانی سے نماز والا وضو کروایا جائے گا، پھر پانی اور بیری سے غسل دیا جائے گا اور پھر پانی سے غسل دیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ز]: زيادة (ثم يغسل).
(٣) سقط من: [أ، ب، ص].