مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الميت يغسل من قال يستر ولا يجرد باب: میت کو غسل دیتے وقت ستر رکھا جائے گا اس کو برہنہ نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 11201
١١٢٠١ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن جعفر عن أبيه قال: لما أرادوا أن يغسلوا النبي ﷺ كان عليه قميص فأرادوا أن ينزعوه، (فسمعوا) (١) نداء من البيت: لا تنزعوا القميص (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نے جب آپ کو غسل دینے کا ارادہ فرمایا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر قمیص تھی۔ صحابہ کرام نے اس کو اتارنے کا ارادہ کیا تو گھر کے اندر سے (غیبی) آواز آئی کہ قمیص کو مت اتارو۔
حواشی
(١) في [ز]: (فسمعوه).