مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11111
باب: بخار اور بیماری پر ثواب کا بیان
ما قالوا في ثواب الحمى والمرض
١١١١١ - حدثنا أبو بكر (بن أبي شيبة) (١) قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث (بن سويد) (٢) عن عبد اللَّه قال: دخلت على النبي ﷺ وهو يوعك، قال: فمسسته فقلت: يا رسول اللَّه إنك لتوعك وعكًا شديدًا، فقال: " (أجل) (٣) (إني) (٤) أوعك كما يوعك رجلان منكم"، (فقلت) (٥): لأن لك (الأجر مرتين) (٦)، فقال: (نعم والذي نفسي بيده ما على الأرض (مسلم يصيبه أذى فما سواه) (٧) إلا حط اللَّه (به) (٨) (عنه) (٩) خطاياه كما تحط الشجرة ورقها" (١٠).حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کو بخار تھا، میں نے آپ کو چھوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ کو تو بہت سخت بخار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں، مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو ہوتا ہے۔ میں نے عرض کیا : یہ اس لیے کہ آپ کے لیے دوگنا اجر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے ! روئے زمین پر کوئی مسلمان ایسا نہیں جسے کوئی تکلیف پہنچے، خواہ وہ کچھ بھی ہو، مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ اس طرح گرا دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔