مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في الرجل يسأل الرجل فيقول: أسألك بالله باب: کوئی شخص کسی سے سوال کرتے وقت یوں کہے کہ میں تجھ سے اللہ کیلئے سوال کرتا ہوں
حدیث نمبر: 11106
١١١٠٦ - حدثنا حماد بن مسعدة عن يزيد مولى سلمة قال: كان سلمة لا يسأله إنسان بوجه اللَّه شيئًا إلا أعطاه ويكرهها ويقول: هي (إلحاف) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید جو حضرت سلمہ کے غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ سے جو شخص بھی اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرتا اس کو عطا فرماتے ، لیکن اس کو ناپسند سمجھتے اور فرماتے یہ (فاقے پر صبر نہ کرنا اور لوگوں سے سوال کرنا) الحاف ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (الحاق).