مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11063
باب: کسی شخص کے پاس انیس دینار ہوں تو اس پر زکوٰۃ کابیان
في تسعة عشر دينارا إذا كانت
حدیث نمبر: 11063
١١٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت له: لو كانت لرجل تسعة عشر دينارًا ليس له غيرها، والصرف (اثنا) (٢) عشر أو ثلاثة عشر، (أفيها) (٣) صدقة؟ قال: نعم إذا كانت لو صرفت مائتي درهم إنما كان إذ ذاك الورق ولم يكن الذهب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ اگر کسی شخص کے پاس انیس دینار ہوں اور اس کے علاوہ اس کے پاس کچھ نہ ہو اور (دینار کا) تبادلہ بارہ یا تیرہ (درہم) سے ہو تو کیا اس میں زکوٰۃ ہے ؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر اس کو تبدیل کیا جائے تو دو سو دراہم بنتے ہوں، (کیونکہ) اس زمانے میں (معیار) صرف چاندی تھی سونا نہیں تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ح، ص، ز، ك]: (ثنا)؛ وفي [هـ]: (نا).
(٢) في [أ، ص، هـ]: (أثني).
(٣) في [ح، ص، ز، ك]: (فيها).