مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11016
١١٠١٦ - حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن ابن أبي مليكة أن خالد بن (سعيد) (١) بعث إلى عائشة ببقرة من الصدقة (فردتها) (٢) وقالت: إنا آل محمد ﷺ لا تحل لنا الصدقة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو ملیکہ سے مروی ہے کہ حضرت خالد بن سعید نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں صدقہ (زکوٰۃ) کی گائے بھیجی تو آپ نے یہ کہتے ہوئے وہ واپس بھیج دی کہ ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل ہیں ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (سعد).
(٢) في [ب، ز، ك]: (فرأتها).