مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11015
باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم)
١١٠١٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن ابن أبي رافع (عن أبي رافع) (١) أن رسول اللَّه ﷺ بعث رجلًا من بني مخزوم على الصدقة فقال لأبي رافع: (تصحبني) (٢) (كيما) (٣) (تصيب) (٤) منها؟ فقال: لا، حتى آتي رسول اللَّه ﷺ، فانطلق إلى رسول اللَّه ﷺ، (فسأله) (٥)، فقال (له) (٦): "إن الصدقة لا تحل لنا، ومولى القوم من أنفسهم" (٧).حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مخزوم کے ایک شخص کو صدقات وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ اس شخص نے حضرت ابو رافع سے کہا کہ آپ بھی میرے ساتھ چلو تا کہ آپ کو بھی اس میں سے کچھ حصہ مل جائے۔ آپ نے فرمایا نہیں، جب تک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ جاؤں۔ پھر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور قوم کے موالی بھی انہی میں سے ہیں ۔ (ان کا بھی وہی حکم ہے) ۔