مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11013
١١٠١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن طلحة عن أنس أن النبي ﷺ وجد تمرة فقال: "لولا أن تكون من الصدقة (لأكلتها) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ حضور کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک کھجور ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر یہ صدقہ کی نہ ہوتی تو میں اس میں سے ضرور تناول کرتا۔
حواشی
(١) في [ب، ز، ك]: (لأكلتك).