مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال لا تحل الصدقة على بني هاشم) باب: بنو ہاشم کو صدقہ (زکوٰۃ) دینا جائز نیںی ہے
حدیث نمبر: 11012
١١٠١٢ - [حدثنا وكيع وأبو أسامة عن ثابت بن (١) عمارة عن شيح يقال له ربيعة بن شيبان قال: قلت للحسن بن علي ﵄: ما (تذكر من) (٢) رسول اللَّه ﷺ وما تعقل عنه؟ قال: أخذت تمرة من تمر الصدقة، فلكتها، فقال النبي ﷺ: "إنا لا تحل لنا الصدقة] (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیعہ بن شہبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس بات پر آپ کو نصیحت (تنبیہ) فرمائی تھی اور کس بات سے آپ کو روکا تھا ؟ حضرت حسن نے فرمایا میں نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے کر منہ میں ڈال لی تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہمارے لئے صدقہ (کھانا) حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ] زيادة: (أبي).
(٢) في [ب]: (قال لك)، وفي [س]: (تذكّر عن).
(٣) سقط الحديث سقط من: [ص].