مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص للجنب أن يقرأ من القرآن باب: جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 1101
١١٠١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن سعيد بن المسيب قال: (يقرأ) (١) الجنب القرآن قال: فذكرته لإبراهيم، فكرهه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ جنبی قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔ میں نے اس بارے کا تذکرہ ابراہیم سے کیا تو انہوں نے اسے ناپسند فرمایا۔
حواشی
(١) في [جـ، د، هـ]: (لا يقرأ).