مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11008
باب: مال میں بخل اور خزانے سے متعلق جو مذکور ہے اسکا بیان
ما ذكر في الكنز والبخل (بالحق) في المال
حدیث نمبر: 11008
١١٠٠٨ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني موسى بن عبيدة قال: حدثني عمران بن أبي أنس عن مالك بن أوس بن الحدثان عن أبي ذر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ أو حبيبي يقول: "في الإبل صدقتها، من جمع دينارًا أو درهمًا أو تبرًا أو فضة ولا يعده لغريم ولا ينفقه في سبيل اللَّه فهو كي يكوى به يوم القيامة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا یا فرمایا کہ میں نے اپنے محبوب سے سنا وہ فرماتے ہیں : اونٹ (کا حق) اس کا صدقہ کرنا ہے، جس نے دینار یا درہم جمع کیا یا سونے کی ڈلی یا چاندی جمع کی اور اس کو مہیا نہیں کیا گیا قرض خواہ کیلئے اور نہ ہی اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا گیا تو وہ داغنے (کا آلہ ہے) قیامت کے دن اس سے داغا جائے گا۔