حدیث نمبر: 11008
١١٠٠٨ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني موسى بن عبيدة قال: حدثني عمران بن أبي أنس عن مالك بن أوس بن الحدثان عن أبي ذر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ أو حبيبي يقول: "في الإبل صدقتها، من جمع دينارًا أو درهمًا أو تبرًا أو فضة ولا يعده لغريم ولا ينفقه في سبيل اللَّه فهو كي يكوى به يوم القيامة" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنایا فرمایا کہ میں نے اپنے محبوب سے سنا وہ فرماتے ہیں : اونٹ (کا حق) اس کا صدقہ کرنا ہے، جس نے دینار یا درہم جمع کیا یا چاندی جمع کی خواہ ڈلی ہو یا ثابت اور اس کو مہیا نہیں کیا گیا قرض خواہ کیلئے اور نہ ہی اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا گیا تو وہ داغنے (کا آلہ ہے) قیامت کے دن اس سے داغا جائے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11008
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال موسى، أخرجه أحمد (٢١٥٥٧)، والترمذي في العلل ١/ ٣٠٧، والحاكم ١/ ٣٨٨، والبزار (٣٨٩٥)، والدارقطني ٢/ ١٠٠، والبيهقي ٤/ ١٤٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11008، ترقيم محمد عوامة 10803)