مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10988
باب: سوال کرنے کی ممانعت اور اس پر وعید اور تشدید
من كره المسألة ونهى عنها (وشدد) فيها
حدیث نمبر: 10988
١٠٩٨٨ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن (زيد) (٢) بن (أسلم) (٣) عن عطاء بن يسار ⦗٣٨١⦘ (يبلغ) (٤) به النبي ﷺ: "من سأل وله أوقية أو عدلها فهو يسأل الناس إلحافًا" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار (اس روایت کو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اس حال میں سوال کرے کہ اس کے پاس ایک اوقیہ (چالیس درہم) یا اس کے برابر مال ہو پس وہ لوگوں سے چمٹ کر، پیچھے پڑ کر سوال کرنے والا ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (عليه).
(٢) في [ص]: (يزيد).
(٣) في [أ، ب، ح]: (مسلم).
(٤) في [أ]: (أنه بلغ).