مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10978

باب: سوال کرنے کی ممانعت اور اس پر وعید اور تشدید

من كره المسألة ونهى عنها (وشدد) فيها

حدیث نمبر: 10978
١٠٩٧٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن مسروق قال: من سأل الناس من غير فاقة، جاء يوم القيامة وفي وجهه خدوش أو خموش.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جو شخص بغیر فاقہ کے لوگوں سے سوال کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر خراشیں یا زخم ہوں گے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10978
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10773»