حدیث نمبر: 10978
١٠٩٧٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن مسروق قال: من سأل الناس من غير فاقة، جاء يوم القيامة وفي وجهه خدوش أو خموش.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن میمون سے مروی ہے حضرت ام الدرداء نے حضرت ابو الدرداء سے فرمایا کہ اگر میں آپ کے بعد محتاج ہوگئی تو کیا میں صدقہ و زکوٰۃ (سوال کر کے) کھا سکتی ہوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں، کام کرنا اور کھانا، انہوں نے پھر فرمایا اگر میں کام کرنے عاجز آگئی ضعف کی وجہ سے تو ؟ آپ نے فرمایا گیہوں کے خوشے چن لینا لیکن صدقہ و زکوٰۃ (ہرگز سوال کر کے) نہ کھانا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10978
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10978، ترقيم محمد عوامة 10773)