مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10960
باب: غلام کو صدقہ ادا کیا جائے گا کہ نہیں؟
ما قالوا في المملوك يعطى من الصدقة
١٠٩٦٠ - حدثنا عبد الرحيم عن عمرو بن ميمون بن مهران عن زياد بن أبي مريم من أمه قالت: أتيت عبد اللَّه بن الأرقم قال: وكان على بيت المال في إمرة (عمر وفي إمرة) (١) عثمان وهو يقسم صدقة بالمدينة، فلما رآني قال: ما جاء بك يا أم زياد، قالت: قلت (له) (٢): لما جاء له الناس قال: هل عتقت بعد؟ قلت: لا، فبعث إلى بيته، فأتي ببرد، فأمر لي به ولم يأمر لي من الصدقة بشيء؛ لأني كانت مملوكة (٣).حضرت زیاد بن ابی مریم اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتی ہیں: میں حضرت عبد اللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس آئی۔ وہ حضرت عمر اور حضرت عثمان کی امارت میں بیت المال (کے نگران) تھے۔ اور وہ مدینہ میں صدقہ (زکوٰۃ) تقسیم فرما رہے تھے، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو فرمایا : اے ام زیاد تو یہاں کیوں آئی ؟ تو میں نے جواب دیا کہ جس مقصد کے لیے باقی لوگ آئے ہیں میں بھی اسی مقصد سے آئی ہوں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تو آزاد ہوچکی ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ نہیں، تو انہوں نے کسی کو گھر بھیجا جو چادر لے کر آیا۔ آپ نے وہ مجھے دے دی۔ لیکن صدقہ (زکوٰۃ) میں سے کچھ نہ دیا۔ کیونکہ میں اس وقت مملوکہ تھی۔