مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما ذكر في (خرص) النخل باب: کھجوروں کے تخمینہ لگانے سے متعلق جو ذکر کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 10866
١٠٨٦٦ - حدثنا محمد بن (١) بكر عن ابن (جريج) (٢) عن أبي الزبير عن جابر أنه سمعه يقول: (خرصها) (٣) ابن رواحة [يعني (خيبر) (٤) أربعين ألف وسق، ⦗٣٤٧⦘ (فزعم) (٥) أن اليهود لما (خيرهم) (٦) ابن رواحة] (٧) أخذوا (التمر) (٨) وعليهم عشرون ألف وسق (٩).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے خیبر کی کھجوروں کا تخمینہ لگایا تو وہ چالیس ہزار وسق تھے۔ حضرت جابر کا خیال تھا کہ حضرت ابن رواحہ نے جب یہودیوں کو اختیار دیا تو انہوں نے کھجور لی اور ان پر ٢٠ ہزار وسق لازم تھے۔
حواشی
(١) في [ف، هـ] زيادة (أبي).
(٢) في [ص]: (جريح).
(٣) في [ص]: (حرصها).
(٤) في [ز، ك]: (خيبرا).
(٥) في [أ، ص، ز، ك]: (وزعم).
(٦) في [ص]: (خوهم).
(٧) سقط ما بين المعكوفين من: [ح].
(٨) في [ف]: (البر).