مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال: في المال حق سوى الزكاة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ کے علاوہ بھی حقوق ہیں
حدیث نمبر: 10828
١٠٨٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عكرمة عن ابن عباس قال: من أدى زكاة ماله فليس عليه جناح أن لا يتصدق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس شخص نے مال پر زکوٰۃ ادا کردی ہے وہ صدقہ نہ بھی کرے تو کوئی حرج (گناہ) نہیں ہے۔