حدیث نمبر: 10806
١٠٨٠٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن عمر حمل على فرس في سبيل اللَّه، فرآها في السوق تباع، فسأل النبي ﷺ ⦗٣٣١⦘ (أن) (٢) يشتريها، (فقال) (٣): "-لا- دعها حتى توافيك يوم القيامة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے گھوڑا اللہ کے راستے میں صدقہ کیا اور مجاہد کو سوار فرمایا بعد میں بازار میں ان کو دیکھا اور خود ہی دوبارہ خریدنے کا ارادہ فرمایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جا کر اس کے متعلق دریافت فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو تا کہ قیامت کے دن اس کا (پورا) بدلہ تجھے عطاء کیا جائے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ص]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من [أ، ح، ص، ز، ك].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10806
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٢٦٢٣) ومسلم (١٦٢١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10806، ترقيم محمد عوامة 10608)