مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في الرجل يصدق إيله أو غنمه (يشتريها) من الصدق باب: آدمی کا اونٹ یا بکری صدقہ (زکوٰۃ) کرنے کے بعد دوبارہ اس کا مصدق سے خریدنے کا بیان
حدیث نمبر: 10800
١٠٨٠٠ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر عن الزهري قال: سألته أيشتري الرجل صدقته فقال: لا يشتريها من المصدق حتى يخرجها (و) (١) لا يشتريها (إذا أخرجها) (٢) حتى (تختلط) (٣) (بغنم) (٤) (كثيرة) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا آدمی اپنی ادا شدہ زکوٰۃ کو خرید سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا زکوٰۃ وصول کرنے والے سے نہیں خرید سکتا۔ یہاں تک کہ وہ چلا جائے۔ اور جانے کے بعد نہ خریدے یہاں تک وہ کثیر بکریوں میں مل جائے۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (إذ أخرجها).
(٣) في [ح]: (يختلط)، وسقط من: [ب].
(٤) في [ب]: (بنعم).
(٥) في [ز، هـ]: (كثير).