مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: لا (يغمسها) حتى يغسلها باب: جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
حدیث نمبر: 1067
١٠٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش قال: حدثنا أبو إسحاق عن الحارث عن علي قال: دعا بماء، فغسل يديه ثلاثًا قبل أن يدخلهما (في الإناء) (١)، ثم قال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ صنع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور پھر اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ، د].