مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
في إعطاء (الدراهم) في زكاة الفطر باب: ’’صدقۃ الفطر میں درہم ادا کرنے کا بیان‘‘
حدیث نمبر: 10661
١٠٦٦١ - حدثنا وكيع عن قرة قال: جاءنا كتاب عمر بن عبد العزيز في صدقة الفطر: نصف صاع عن كل إنسان أو قيمته نصف درهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز کا مکتوب لایا گیا جس میں صدقۃ الفطر سے متعلق تحریر تھا کہ : صدقۃ الفطر ہر شخص سے نصف صاع یا اس کی قیمت نصف درہم وصول کی جائے گی۔