مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يخرج من المخرج، فيدخل يده في الإناء باب: جون حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1065
١٠٦٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الصلت بن بهرام قال: رأيت إبراهيم بال، ثم أدخل يده في الإناء قبل أن يغسلها قال: فصحت به؟! (١) فتبسم، وقال: ما من رجل أشد في هذا مني، إني لم أدخلها إلا وهي طاهرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلت بن بھرام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابرہیم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد اپنا ہاتھ دھوئے بغیر برتن میں ڈال دیا۔ میں نے انہیں زور سے پکارا تو وہ مسکرا دئیے اور فرمایا اس معاملے میں مجھ سے زیادہ سخت کوئی نہیں ہوسکتا، میں نے اس میں پاک ہاتھ داخل کیا ہے۔
حواشی
(١) في [ح، س، ص]: زيادة (قال).