مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من كان يرى أن يجلس المصدق فإن أعطي شيئا (أخذه) باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا ایک جگہ بیٹھ جائے جو لوگ اسکو ادا کریں اسکو وہ وصول کر لے
حدیث نمبر: 10604
١٠٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: كان طاوس يرى أن يجلس المصدق، فإن أُعطي شيئًا أخذ، وإن لم يعط شيئًا (سكت) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت طاؤس کی رائے یہ تھی کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا (ایک جگہ) بیٹھ جائے گا۔ اس کو جو (زکوٰۃ) دی جائے وہ وصول کرلے گا اور جو اس کو نہ دے تو وہ خاموش رہے گا۔ (کسی کے ساتھ تکرار نہ کرے گا) ۔
حواشی
(١) في [ب، ص، هـ]: (فسكت).