مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال ليس في الدين زكاة حتى يقبض باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب تک قرض واپس وصول نہ کر لے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10549
١٠٥٤٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الحكم قال: (خالفني) (١) إبراهيم فيه فقلت: لا يزكى، ثم رجع إلى قولي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے پہلے میری مخالفت کی میں نے کہا تھا کہ زکوٰۃ ادا کرنا واجب نہیں ہے۔ پھر انہوں نے میرے قول کی طرف رجوع فرما لیا کہ زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (جاء لفنى).