مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال ليس في الدين زكاة حتى يقبض باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب تک قرض واپس وصول نہ کر لے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10545
١٠٥٤٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن عبد اللَّه بن المؤمل عن ابن أبي مليكة عن عائشة قالت: ليس فيه زكاة حتى يقبضه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قرض پر زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ اس کو واپس وصول کر کے اس پر قبضہ نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الخباب).