مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال (تدفع) الزكاة إلى السلطان باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ بادشاہ کو دی جائے گی
حدیث نمبر: 10485
١٠٤٨٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمران بن مسلم عن خيثمة عن ابن عمر قال: أعطوها الأمراء ما صلوا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : اپنی زکوٰۃ ان امراء کو بھی ادا کرو جو نماز نہیں پڑھتے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس فرمان کا مطلب ہے کہ ان امراء کو بھی ادا کرو جو نماز کو وقت پر نہیں پڑھتے۔