مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال: ليس في الحلي زكاة) باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10463
١٠٤٦٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد قال: سألت (عمرة) (١) عن زكاة الحلي، فقالت: ما رأيت أحدًا يزكيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرہ سے زیورات پر زکوٰۃ سے متعلق دریافت کیا ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے کسی کو نہیں دیکھا جو زیورات پر زکوٰۃ کا قائل ہو۔
حواشی
(١) في [ص]: (عمر).