مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
(من قال: ليس في الحلي زكاة) باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زیورات پر زکوٰۃ نہیں ہے
حدیث نمبر: 10457
١٠٤٥٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد اللَّه بن ذكوان وعمرو بن مرة عن القاسم قال: (كان مالنا عند عائشة فكانت تزكيه) (١) إلا الحلي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ ہمارا مال حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ کے پاس تھا آپ نے اس پر زکوٰۃ ادا کی سوائے زیورات کے (کہ ان پر زکوٰۃ ادا نہ کی) ۔
حواشی
(١) في [ص، هـ] زيادة: (إذا).