مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يكون في سفر ومعه أهله باب: ایک آدمی سفر میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی ہو
حدیث نمبر: 1043
١٠٤٣ - حدثنا جرير عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: كان ابن عباس في سفر مع أناس من أصحاب رسول اللَّه ﷺ فيهم عمار بن ياسر، فكانوا يقدمونه يصلي بهم لقرابته من رسول اللَّه ﷺ (فصلى) (١) بهم ذات يوم ثم التفت إليهم، فضحك، فأخبرهم أنه أصاب من جارية له رومية وصلى بهم وهو جنب (متيمم) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضررت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ ایک سفر میں تھے حضرت عمار بن یاسر بھی آپ کے ساتھ تھے۔ لوگ نماز کے لیے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قرابت رسول اللہ کی وجہ سے آگے کرتے تھے۔ ایک دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں نماز پڑھائی، پھر ان کی طرف متوجہ ہوئے اور مسکرا کر فرمایا : ” میں نے ایک رومی باندی سے صحبت کی پھر تمہیں حالت جنابت میں تیمم کرکے نماز پڑھائی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (فتيمم).