مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
من قال ليس في مال اليتيم زكاة حتى يبلغ باب: ’’بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم جب تک بالغ نہ ہو جائے اس کے مال پر زکاۃ نہیں ہے‘‘
حدیث نمبر: 10409
١٠٤٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن الحسن أنه كان عنده مال لبني أخ له أيتام فلا يزكيه.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن کے پاس بھائی کی یتیم اولاد کا مال تھا لیکن وہ اس پر زکوٰۃ نہیں نکالا کرتے تھے۔