مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
ما قالوا في الرجل يخرج زكاة أرضه وقد أنفق في (البذور) والبقر باب: جو آدمی زمین میں ڈالنے کے بیج اور ہل چلانے والے جانور پر خرچ کرتا ہو تو کیا وہ زمینی پیداوار کی زکوٰۃ دے گا؟
حدیث نمبر: 10376
١٠٣٧٦ - حدثنا وكيع عن أبي عوانة عن أبي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر ابن زيد عن ابن عمر وابن عباس (في الرجل) (١) ينفق على ثمرته فقال أحدهما: يزكيها وقال الآخر: يرفع النفقة ويزكي ما بقي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ : جو آدمی اپنے پھلوں پر خرچ کرتا ہے اس پر بھی زکوٰۃ ہے ؟ تو ایک نے ارشاد فرمایا کہ زکوٰۃ ہے۔ دوسرے نے ارشاد فرمایا کہ جو خرچ کیا ہے اسکو الگ کرے گا اور باقی پر زکوٰۃ ہے۔
حواشی
(١) في [ح]: سقطت.